اختر مینگل اور اسکے مسلح جتھوں نے وڈھ کے لوگوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا، جھالاوان عوامی پینل
خضدار (بیورو رپورٹ) جھالاوان عوامی پینل کے سٹی آرگنائزر سردارزادہ میر شہزاد خان غلامانی, ڈپٹی آرگنائزر رئیس صادق زہری, میر شہیبازخان غلامانی,میر فدااحمد قلندرانی, مولانا علی اکبر محمدزئی,میر شعیب ساسولی ودیگر نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے َخطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ فاشسٹ پارٹی کا سربراہ 22 اکتوبر سے لانگ مارچ شروع کرنے جارہا ہے، اس سے پہلے اس فاشسٹ پارٹی کے سربراہ نے اپنی مسلح تنظیم لشکر بلوچستان سمیت دیگر مسلح تنظیموں کی مدد سے چار ماہ تک وڈھ کو یرغمال بنایا ان چار ماہ میں وڈھ کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، زبردستی لوگوں کے گھروں کو قبضہ کرکے انکو اپنے مورچوں میں تبدیل کیا گیا اختر مینگل اور اسکے مسلح جتھوں نے لوگوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کیا ، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے گھربار کاروبار چھوڑ کر دوسرے علاقوں کو منتقل ہوئے جھلاوان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ظالم و جابر مسلط کردہ سردار کے ہاتھوں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی کی ہو، اس کشیدگی کی وجہ سے وڈھ کے تاجروں زمین داروں اور کاشتکاروں کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا جسکا ذمہ دار یہی نام نہاد سردار اور اسکے کارندے ہیں، مرکزی شاہراہ جو وڈھ سے گزرتی ہے جس کے دونوں جانب اسی تنظیم لشکر بلوچستان کے مسلح دہشتگرد جتھوں کے مورچے قائم تھے، ان مسلح جتھوں کی فائرنگ و گولہ باری سے 100 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، کئی راہ گیر جاں بحق ہوئے اور لاتعداد مسافر زخمی ہوئے وڈھ کو یرغمال بنانے اور عام عوام میں پر گولہ باری کا مقصد آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے سوا کچھ نہیں، کیونکہ گزشتہ دور حکومت میں اختر مینگل اور اسکی پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت اور بعدازاں پی ڈیم ایم کی حکومت کا حصہ بن کر ا±ن حکومتوں سے عوام کے نام پر اربوں روپے وصول کئیے لیکن بلوچستان اور بلوچ عوام پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا اس فاشسٹ پارٹی اور اسکے اسمبلیوں میں بیٹھے کرپٹ نمائندوں نے کمیش خوری اور کرپشن کے ذریعے اپنے بینک بیلنس بڑھائے اور اندرون و بیرونی ممالک میں اپنی جائدادیں بنائیںئ 2018 سے لیکر 2023 تک ان پانچ سالوں میں اس فاشٹ پارٹی کے لوگ جہاں سے ووٹ لیکر منتخب ہوئے وہاں کی عوام کی حالت بہتر ہونی کے بجائے مزید ابتر ہوتی چلی گئی تحصیل وڈھ کے علاقے شاہ نورانی ،سارونہ آڑینجی اسی فاشسٹ پارٹی کے سربراہ کا اپنا حلقہ ہے اس جدید دور میں بھی وہاں کی عوام زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے اسکی وجہ اختر مینگل اور اسکے درباری سابق ایم پی اے کی کرپشن۔اقرابا پروری اور فنڈز کا ہڑپ کرنا ہے اسی کرپشن اور کمیش خوری کی وجہ سے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خضدار کے باشعور عوام نے اس مفاد پرست پارٹی کو مسترد کیا جس کی وجہ سے اس پارٹی کا خضدار سے صفایا ہوگیا۔ اپنی ناکامی و شکست کو دیکھ کر اختر مینگل نے اپنی سیٹ کو بچانے کے خاطر وڈھ پر زبردستی جنگ مسلط کردی اور وڈھ میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جسکی وجہ سے کئی گھر اجڑ گئے اپنی ناکامی کا ملبہ وڈھ پر ڈال کر وڈھ کے برادر اقوام کو ایک دوسرے سے دست وگریبان کروایا اس سے قبل بھی 2006 میں اختر مینگل نے گوادر سے لشکر بلوچستان کے نام سے لانگ مارچ کا اعلان کیا جو ناکام ہوا۔


