کرکٹ ورلڈ کپ 2023، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ 2023ءکے 21ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو 274 رنز کا ہدف دے دیا۔ دھرم شالا میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 273 رنز بنا کر آل آو¿ٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل نے 130 رنز بنائے، ڈیرل مچل کی اننگز میں 5 چھکے اور 9چوکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 وکٹیں لیں، کلدیپ یادیو نے 2 محمد سراج اور جسپریت بمرا نے ا1، 1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز کا ہدف 48ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں