سانحہ مستونگ کے پیش نظر کوئٹہ شہر میں تھریٹ الرٹ جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ، صوبائی حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ شہر میں تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر کے اہم مقامات سمیت جلسے جلوس کے حوالے سے پہلے ہی دفعہ 144 لگائی جاچکی ہے، دفعہ 144 کا مقصد یہی ہے کہ عوام رش والی جگہ سے دور رہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعد کوئٹہ شہر میں تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ عوام جلسے جلوس نکالنے سے گریز کریں، عوام کے جان ومال کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے جان کے تحفظ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی حکام کے ساتھ تعاون کریں۔
Load/Hide Comments


