فشریز کی اسامیوں کے لیے میرین سائنسز کی ڈگری کو تسلیم کیا جائے،بیروز گار گریجویٹس
کوئٹہ:میرین ساٸینسز بیروزگار گریجوٸیٹس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین ساٸینسز اوتھل 2005 سے فیکلٹی آف میرین ساٸینسز میں میرین ساٸینسز کی ڈگری دیتی آرہی ہے اس وقت تک سینکڑوں طلبہ اس محکمہ سے فارغ التحصیل ہے۔
لیکن 15 سال گزرنے کے باوجود یہ طلبہ آج بھی بے روزگار ہے اور در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اس دوران بےروزگار گیجوٸیٹس نے حکومت ٕ وقت بیروکریسی یونیورسٹی انتظامیہ سب کے پاس گٸے لیکن کہی سےکوٸی شنواٸی نہیں ہوٸی ۔
بتاتا چلو میرین ساٸینسز کا شعبہ جس میں ہمیں( فشریز,ماحولیات, کوسٹل مینجمنٹ,جنگلات,پورٹ اینڈ شپنک,)سمیت دیگر محکمہ جات کے متعلق پڑاٸی جاتی ہے۔ہماری ڈگری ان تمام محمکہ جات کے کسی بھی ٹیکنیکل اسامی کے لیے قابل قبول ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کی سستی اور حکومت کی عدم توجگی سے میرین بےروزگار ان محکموں میں نظرانداز ہوتے رہیں ۔
ہم میرین بیروزگار گریجوٸیٹس مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مندرجہ ذیل مطالبات پر عمل درآمد کر کے ہماری مستقبل کو مزید تاریک ہونے سے بچاٸے۔.فشریز کے تمام اسامیوں کے لیے صرف میرین سایٸنسز کی ڈگری قابل ٕ قبول ہو۔
(فشریز سب انسپکٹر سے لیکر اسسٹنٹ ڈاریکٹر تک) ذولوجی چونکہ ان اسامیوں کے معیار پر نہیں اترتا اس کے نام کو سروس رولز سے نکال دیا جاٸے۔بلوچستان بھر میں فشریز کے سینکڑوں اسامیاں خالی پڑی ہوٸی ہے ان کی تشہیر کرکے جلد از جلد کمیشن کے ذریعے ان کا ٹیسٹ لیا جاٸے نان گزیٹڈ اسامیوں کے ٹیسٹ کسی ٹیسٹنگ سروس سے لیا جاٸے ۔
بلوچستان بھر کے تمام فشریز اسٹیشنز کو فعال کرکے بلوچستان کے ان اضلاع میں بھی اسٹیشن قاٸم کیے جاٸے جہاں پے اسٹیشن موجود نہیں ہے ۔کوسٹل بیلٹ جو قدرتی وساٸل سے مالا مال ہے وہاں ریسرج سینٹرز قاٸم کیے جاٸے ۔وفاقی ادارہ پورٹ اینڈ شپنگ میں بلوچستان کے کوٹہ کو بڑھا کر اسامیوں کااعلان کیا جاٸے۔
فشریز سے متعلق کوٸی بھی پروجیکٹ میں صرف میرین ساٸینس کے گریجوٸیٹس کو ترجی دی جاٸے۔کمیشن کے ذریعے لیے گٸے ٹیسٹ کو دیگر محکموں کی طرح اوبجیکٹو (objective) کیا جاٸے ٹیسٹ کے لیے میرین ساٸینسز کے سیلیبس کو ترجی دی جاٸے ۔میرین گریجوٸیٹس کے مسلٸے کو حل کرنے اور اسامیوں کے تشیہر کے لیے پارلیمنٹ کے ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جاٸے جو جلد از جلد مندرجہ بالا مساٸل کو حل کرکے میرین گریجوٸیٹس کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ فشریز جو بلوچستان میں ذریعہ معاش کا ایم جز سمجھا جاتا ہےاس کو تباٸ سے بچایا جاسکے ۔


