بی ڈی اے ملازمین کا کوئٹہ میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 51ویں روز بھی جاری

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ بی ڈی اے ملازمین کا انفرادی آرڈر اور بند تنخواہوں کے لئے احتجاجی و علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 51 ویں روز بھی بی ڈی اے ہیڈ آفس میں جاری رہا۔ منگل کو بی ڈی اے ملازمین کا کہناتھا کہ 14 سالوں سے بی ڈی اے میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ملازمین کو مستقل ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہو چکاہے جبکہ انفرادی آرڈر کے اجرائ کے لئے 5 اکتوبر 2023 کو چیئرمن بی ڈی اے نے بھی منظوری دی ہے۔ جس کے تحت 38 ملازمین کو انفرادی آرڈر بھی جاری ہو گئے۔ مگر مزید انفرادی آرڈر کا اجرائ بدستور التوا کا شکار ہے۔ملازمین نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے پر زور اپیل کی ہے کہ بی ڈی اے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا فوری نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں