کرکٹ ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو 149 رنز سے ہرا دیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 149 رنز سے ہرا دیا۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف 382 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار 174 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہینرک کلاسن نے 49گیندوں پر 90 رنز بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں