صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس 27 اکتوبر بروز جمعہ طلب کرلیا
حب (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت سینیٹ کا اجلاس 27 اکتوبر 2023 بروز جمعہ صبح ساڑھے دس بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کر لیا ہے۔ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار اور(بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور کاکڑ نے بھی چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر فلسطین کی صورتحال پر بحث کے لیے اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹ میں موجود دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی سینیٹ اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔ ایوان بالا کے اجلاس کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی قابض افواج کے مظالم کی مذمت کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران سینیٹرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع ملے گا۔
Load/Hide Comments


