کوئٹہ نیشنل گیمز، ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلیٹس پر پابندی عائد
کراچی (انتخاب نیوز) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کوئٹہ نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار ایتھلٹس پر 3،3 سال کی پابندی عائد کردی۔ کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے ایتھلٹس عزیر رحمان اور نعیم اختر جبکہ واپڈا کی رابعہ عاشق اور عشاءعمران کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے جو پازیٹو آگئے اور ان کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے شواہد پائے گئے جس پر فیڈریشن نے ان پر 3،3 سال کا بین لگا دیا ہے۔ چاروں ایتھلٹس پر 20 جولائی 2023 سے 19 جولائی 2026 تک پابندی ہوگی، کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments


