روس کی نیوکلیئر ٹیسٹ بین ٹریٹی کی توثیق نہ کرنے کی منظوری

ماسکو (آن لائن)روسی پارلیمنٹ نے جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی کے عالمی معاہدے کی توثیق نہ کرنے کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی پارلیمنٹ نے نیوکلیئر ٹیسٹ بین ٹریٹی (سی ٹی بی ٹی) سے علیحدگی اختیار کرنے کے لیے قانون کی منظوری دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایوانِ بالا نے اس قانون کو صفر کے مقابلے میں 156 ووٹوں سے منظور کیا جبکہ ایوانِ زیریں نے بھی اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا، اب اسے دستخط کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بھیجا جائے گا۔ روسی صدر کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے 1966ئ میں جامع نیوکلیئر ٹیسٹ بین ٹریٹی (CTBT) پر دستخط کرنے کے باوجود کبھی اس کی توثیق نہیں کی

اپنا تبصرہ بھیجیں