پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے پیچھے رہ گیا، سینیٹر طاہر بزنجو
کراچی ( رپورٹ: رفیق بلوچ) نیشنل پارٹی کے رہنمائ سینیٹر طاہر بزنجو نے ظلم وناانصافی کے خلاف لڑنے والے سپاہی ترقی پسند، جمہوری فکر اور سوچ رکھنے والا بائیں بازو کے معمر رہنما لالہ حسین بلوچ کو ان کی 60سالہ خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف جہدوجہد کی اور آمریت سے نفرت کرتے ہیں وہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں لالہ حسین کو تقریب میں خراج تحسین پیش کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ لالہ حسین بلوچ میر غوث بخش بزنجو کے قریبی ساتھی اور ظلم وبے انصافی کے خلاف آج بھی آواز بلند کر رہے ہیں وہ گزشتہ 6دہائیوں سے سیاسی، سماجی اور تعلیمی شعور کوبیدا کر رہے ہیں جس سے سینکڑوں کی تعداد میں افراد مستفید ہورہے ہیں۔ ان کے خیالات عظیم ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کو 76 برس ہوگئے ہیں اس کے باوجود ہم سیاسی ومعاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس وقت ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں 40 فیصد غربت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالہ محمد حسین بلوچ ہمارے لئے سرمایہ اور اثاثہ ہیں۔ ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تقریب سے عوامی ورکرز پارٹی کے صدر اختر حسین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لالہ حسین نے اپنے ماحول میں سیاسی شعور اور اچھے فکر کو ا±جاگر کیا۔ انہوں نے ہمیشہ انقلابی قدم ا±ٹھایا کیونکہ اچھی زندگی تعلیم کے بغیر نہیں ہوتی۔ انہوں نے معاشرے میں شعور کی پیداری کو اپنا جدوجہد کا حصہ بنا دیا ہے وہ سماج کو بدلنے کے لئے اپنے طالب علمی کے زمانے سے کام کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر پروفیسر توصیف احمد خان اور سینئر صحافی سہیل سانگی نے لالہ حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئی نسل کو اچھی جانب راغب کیا ہے اور ان کی جدوجہد بزرگی میں بھی جاری ہے۔ اس لئے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دراصل وہ خود بھی ترقی پسند شعور رکھتے ہیں۔ اس سوچ کو پروان چڑھایا ہے تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، لیاری عوامی تحریک کے رہنما خالق زردان متین سواتی، محمد اقبال، عابدہ گلشیر، پروفیسر منیارہ بلوچ، مجاہد بریلوی، ماجد فرید، رمضان میمن، فاروق اعظم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


