کوئٹہ، موٹرسائیکل سوار افرادنے فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس اہلکارکوزخمی کر دیا
کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے ٹریفک پولیس اہلکارکو زخمی کر دیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے علاقہ لنک بادینی کراس کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے اہلکار محمد اسماعیل شدید زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ محمد اسماعیل کو ٹانگ سینے اور کمر میں 4 گولیاں لگی جبکہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


