حب، موٹر سائیکل کو حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب شہر میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نو عمر لڑکے مخالف سمت سے آنے والی ہائی روف گاڑی اور کوچ سے ٹکرا گئے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ محمد حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 14 سالہ ذاکر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں