بلیدہ میں اسکول اور آفس پر فائرنگ افسوسناک ہے، ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمدبلیدی ،سینئر نائب صدر سابق سینیٹرمیر کبیر احمد محمدشہی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ مینار بلیدہ میں ساچ اسکول اور آفس پر فائرنگ افسوسناک اور قابل مزمت عمل ہے حکومت اس واقع کی انکوائری کرکے زمہ دار افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ منفی اور دھشت گرد عمل سے تعلیمی ماحول متاثر ہوگا دھشت گرد عناصر کے خلاف ہر اقدام کی بھرپور حمایت کریں گئے۔انہوں نے کہاکہ 43 سالوں سے جنگ میں مبتلا افغانستان آج بھی پاکستان سے معشیت میں بہتر، خارجہ پالیسی میں بہتر ، داخلہ پالیسی میں بہتر، غربت کی شرع میں بہتر، لوگوں کی قوت خرید میں بہتر, حتی کہ کمال ہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے۔
Load/Hide Comments


