مختلف سرکاری محکموں کے سیکر ٹریز و سربراہان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں مختلف سرکاری محکموں کے سیکر ٹریز و سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔معلومات تک رسائی کے قانون پرعمل درآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے 60 سیکرٹریز کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست گزار ڈاکٹر مرتضیٰ کا موقف تھا کہ مذکورہ افراد ہائی کورٹ کے حکم پرعمل نہیں کررہے، چند سیکرٹریز نے بائیو میٹرک کے بغیر اسٹیپ پیپر پر بیان جمع کرائے۔درخواست گزار کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں مذکورہ افراد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ۔
Load/Hide Comments


