آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو شکست دی

دھرمشالا (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5رنز سے شکست دے دی ۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 388رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا لیکن 383رنز ہی بنا سکی۔تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے 27ویں میچ میں دونوں ٹیمیں دھرمشالا شہر کے ہماچل پردیش سٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں، میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔میچ کے آغاز پر آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کریز پر آئے جنہوں شاندار پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 175 رنز بنائے تاہم فلپ کی ایک بال پر وارنر کیچ دے بیٹھے جو فلپ نے ہی پکڑا، یوں 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹریوس نے شاندار سنچری سکور کی ،انہوں نے 7 چھکے اور 10 چوکے مارے، انہیں بھی فلپ نے ہی آوٹ کیا۔ سٹیون سمتھ آئے تو 18 رنز پر واپس چلے گئے۔ مچل مارش 36 اور مارنس لبوشگنے 18رنز بنا سکے۔گلین میکسویل 41اور جوش انگلس38 پر پویلین لوٹ گئے، پیٹ کمنز37 پر ایل بی ڈبلیو، مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ ایڈم زمپا کو صفر پر کیچ آوٹ کر دیا گیا، یوں آخری اوور کی دوسری بال پر ساری آسٹریلین ٹیم 388 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ ا ور گلین فلپ نے 3,3جبکہ مچل سینٹنر نے 2اور میٹ ہینری اور جیمز نیشم نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے باز میدان میں آئے تو ڈیون کانوے 28، ول ینگ 32،ریچن رویندرا 116،ڈیرل مچل 54،ٹام لیتھم 21، گلین فلپ 12، مچل سینٹنر 17، میٹ ہینری 9سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا 3،جو ش ہیلز ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2 اور گلین میکسوئل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں