انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوچکے، کیسکو اربوں روپے وصول کرنے پر تلا ہوا ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی

خاران(آن لائن)زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے اپنے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو بلوچستان زمینداروں کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھا ہوا ہے گورنر بلوچستان وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی وزرائ کے سطح تک تمام کے تمام مزاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔کیسکو حکومت بلوچستان سے اربوں روپے جمع کرنے زمینداروں سے 16 ہزار روپے ماہانہ بل اور ہر زرعی صارف کے ٹیوب ویل پر میٹر کے تنصیب کے سلسلے میں فی میٹر ایک لاکھ چالیس ہزار روپے وصول کرنے پر تلا ہوا ہے جو کہ زمینداروں کیلئے تسلیم کرنا ناممکن ہے۔موجودہ وقت بلوچستان کے تمام زمینداروں کو صرف گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔عین گندم کی کاشت کے دوران بجلی کا اچانک گھبیر صورتحال پیدا کرنا زمیندار کش پالیسی ہے۔جس کے خلاف بلوچستان کے تمام اضلاع میں زمیندار شدید سراپا احتجاج ہیں۔اور مکمل طور پر ماہانہ بلات جمع نہ کرنے اعلان کرچکے ہیں لیکن واحد ضلع خاران ہے جہاں زمیندار افراتفری کا شکار ہوکر کوئی بھی منظم جدوجہد سے قاصر ہیں بلکہ بعض فیڈروں کے زمینداروں نے واپڈا کے بہکاوے میں آکر اپنے اس ماہ کا بل بھی صرف تین گھنٹوں کے عوض جمع کی ہیں جو آنے والے وقتوں میں باقی زمینداروں کے مشکلات کے اسباب پیدا کریگی کیونکہ اگر زمیندار صرف 2گنٹھے کی بجلی کیلئے 6ہزار جمع کرنے پر راضی ہوا تو یہ عمل زمینداروں کی رضامندی تصور ہوگی۔ جبکہ کیسکو بلوچستان کی تنخواہوں سمیت تمام ضروریات صرف خاران کے ماہانہ بلوں کے جمع ہونے سے پورا ہورہے ہیں اس لیئے کیسکو اہلکاران مختلف غلط فہمیاں افواہیں اور غلط تاثر پیدا کرکے زمینداروں کو آپس میں دست گریبان کرکے کسی نہ کسی صورت کچھ رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے ضلعی عہدیداران زمینداروں کے تعداد نہ ہونے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔مرکز کی ہر کال پر آئے روز اجلاسوں احتجاج اور ہر عمل میں خاران کے زمینداروں کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت شرکت اور نمائیندگی کررہے ہیں۔مورخہ 26 اکتوبر منگچر میں زمینداروں کے احتجاج پر ملک منظور احمد نوشیروانی اور باقی دوست صبح 5 بجے خاران سے نکل کر منگوچر پھر مرکزی عہدیداروں کے ساتھ کویٹہ میں گورنر کے میٹنگ اور رات کو 2بجے دوبارہ خاران پہنچے 27تاریخ کو صبح پھر کمشنر ڈپٹی کمیشنر اور کیسکو دفتر خاران کے دفاتر کا طواف کرنے لگے۔بجلی بحران کا معاملہ بلوچستان بالخصوص خاران کے تمام زمینداروں کا اجتماعی معاملہ ہے جس کیلئے منظم جدوجہد اتفاق یکجہتی اور زمینداروں کثیر تعداد میں شدید احتجاج کی ضرورت ہے۔پھر شاہد کوئی قربانی رنگ لاکر زمینداروں کے خوشحالی کا سبب ہو ورنہ کچھ ہونے والا نہیں۔اس حوالے سےزمینداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بدستور ماہانہ بلات جمع نہ کریں 2نومبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی تیاری کے سلسلے میں متواتر روزانہ کی بنیاد پر زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کا جنرل باڈی اجلاس ضلعی دفتر لالا ماجد مارکیٹ میں صبح 10بجے ریلی پریس کانفرنس اور احتجاج کا عمل جاری ہے اس لیئے زمینداروں سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت کرکے زمینداروں کے بہتر مستقبل کیلئے کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں