بلوچستان کے تمام سرکاری اسپتالوں کو ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائیگا، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما?ں کا کہنا ہے کہ ہماری کاوشوں سے سول سنڈیمن ہسپتال کے کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ میں شامل کردیا گیا ہے جو خوش آئند اقدام ہے۔ وائی ڈی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سنڈیمن پراونشل ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال، سی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اور سٹیٹ لائف انشورنس کے سی ای او کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی کاوشوں سے سول ہسپتال کوئٹہ کے کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کرلیا گیا اور 1 نومبر سے ہرمریض اب 10 لاکھ تک مفت علاج کراسکے گا، اور 1 دسمبر سے پورے سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ساتھ ساتھ پورے بلوچستان کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو بھی ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں