چین میں ایک مرتبہ پھر کورونا پھیل گیا، درجنوں نئے کیسز رپورٹ
چین میں 4 روز میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بیجنگ میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ جمعہ ( 26 جون) کو 21 کیسز سامنے آئے جو اس سے ایک روز قبل کے 13 کیسز اور 22 جون کے کیسز سے زیادہ تھے۔بیجنگ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے جو 20 جون کے بعد کیسز کی سب سے زیادہ ہے۔علاوہ ازیں چین میں 4 کیسز بیرون ملک سے آنے والے افراد میں بھی سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ایک روز قبل 2 کیسز سامنے آئے تھے۔
Load/Hide Comments


