اسرائیل نے سٹار لنک کو غزہ میں کام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے ایلون مسک کے سٹار لنک کو غزہ میں کام کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اسرائیلی وزیر نے الزام عائد کیا کہ سٹار لنک کو حماس دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال کرے گا۔ غزہ میں سٹار لنک سینٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم روکنے کیلئے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔ ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک نے کہا تھا کہ سٹار لنک غزہ میں مواصلات کی بحالی میں مدد کر سکتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس سمیت مواصلاتی نظام بمباری کر کے تباہ کر دیا ہے جس سے وہاں ہونے والی قتل و غارت کو بیرونی دنیا سے چھپایا جا سکتا ہے۔ ترکیہ کے صدر طیب اردوان پہلے ہی اسرائیل کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


