مستونگ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ڈیرہ بگٹی میں گھر سے پنجاب کے رہائشی کی لاش برآمد

کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) مستونگ شاہراہ پر منگچر کراس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق۔ جاں بحق شخص کی شنات سعداللہ ولدعبدالستار بارکزئی کے نام سے ہوئی۔ لاش کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پنجاب کے رہائشی 70 سالہ شخص اپنے رہائشگاہ میں مردہ پائے گئے پولیس حکام کے مطابق تحصیل خانپور ضلع رحیمیار خان کا رہائشی شخص اپنے رہائشگاہ پر مردہ پائے گئے متوفی کی شناخت 70 سالہ عنایت حسین ولد منظور حسین قوم بھٹی کے نام سے کی گئی جو کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان چوک ڈیرہ بگٹی میں کپڑے استری کرنے کے کام سے وابسطہ تھے تاہم آخری اطلاعات آنے موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ڈیرہ بگٹی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں