فلسطین کے مسلمان چیخ رہے ہیں، ایٹمی قوت پاکستان غزہ میں جنگ بندی کرائے، غفور حیدری

کوئٹہ، اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ او آئی سی عرب لیگ انسانی حقوق کی تنظیموں کو جھنجھوڑنا چاہتا ہوں۔امریکہ برطانیہ اور یورپی ممالک اسرائیل کی پشت پر ہے مسلم دنیا تماشا بنی ہوئی ہے اس جنگ پر اقوام متحدہ کی قراردادیں موجود ہے مگر ایک قرارداد پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آئین کہتا ہے بلاجواز کسی فرد یا قوم پر حملہ کرے تو اسکو دفاع کا حق ہے۔اقوام متحدہ نے عراق میں بھی وفد بھیجا انکو جوہری اسلحہ نہیں ملا۔ لیکن اسکے باوجود امریکہ اور اسکے اتحادیوں نے طاقت کے بل بوتے پر عراق کو تباہ کردیاجنہوں نے مدافعت کی اپنے حقوق کے لئے انہیں دہشتگرد کہا گیا۔کیا عالمی ادارے صرف بڑی طاقتوں کے مفادات کے لئے بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہ ادارے امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلسطینی مسلمان اپنے دفاع کی جنگ کررہے ہیں اور قابض اسرائیل کے خلاف مال جان اور عزت و آبرو کی قربانی دے رہی ہے۔اسلامی دنیا کہاں کھڑی ہے فلسطین کے مسلمان چیخ رہے ہیں کہ ہے کوئی محمد بن قاسم یا صلاح الدین ایوبی جو ہماری مدد کرے۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جب تک ایک مثر کردار سامنے نہیں آئیگا مسئلہ حل نہیں ہوگا یہ جنگ جو فلسطینیوں اور حماس نے شروع کی ہے میں انکو سلام پیش کرتا ہوں۔75 سال سے مسلسل ظلم وزیادتی کا شکار ہے مجبورا جنگ شروع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر کارپٹ بمباری ہورہی ہے۔کب عالم انسانیت کا ضمیر بیدار ہوگا۔پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے کمربستہ ہوکر مسلم ممالک پر دبا? ڈال کر جنگ بندی کرائے۔جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوگا اور یروشلم اسکا دارالخلافہ نہیں ہوگا اس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف بیان بازی کے بجائے مضبوط سفارتکاری کے ذریعے جنگ بندی کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں