افغان مہاجرین کی واپسی، کوئٹہ میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی ہوگئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ شہر میں پراپرٹی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی ہوگئی۔ ماہرین کوئٹہ شہر میں پراپرٹی کے زوال کو پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کو تصور کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کے اچانک زوال سے زمینوں کی خریداری میں کافی کمی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ جنہوں نے مہنگے داموں زمینیں خریدی تھیں، اب کم قیمتوں پر فروخت کرنے پر مجبور اور لاکھوں روپے نقصان کرنے کی وجہ سے ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے آئندہ چند ماہ میں زمینوں کی قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہیں بلکہ چند مہینوں میں پراپرٹی کا کاروبار مکمل طور پرر زوال کا شکار ہو گا۔ سریاب روڈ، قمبرانی، روڈ سبزل روڈ، ایئر پورٹ روڈ، نواکلی سمیت تقریباً پورے کوئٹہ شہر میں جائیداد کی خرید وفروخت میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


