کانگو سے متاثرہ مزید 2 ڈاکٹر اور اسٹاف نرس کو کراچی منتقل کردیا گیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کانگو سے متاثرہ مزید 3 لوگوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ کراچی منتقل ہونیوالوں میں 2 ڈاکٹر اور ایک اسٹاف نرس شامل ہیں۔ کراچی منتقل ہونیوالوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ اس حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر عارف نے بتایا کہ کانگو سے متاثرہ 4 مریضوں کا علاج کوئٹہ میں جاری ہے۔ چاروں مریضوں کے پلیٹلیٹس میں کمی ہے۔ آج مزید لوگوں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں