کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دیدی۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹ سے ہرا دیا۔ افغان بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو 100 رنز سے قبل ہی پویلین بھیج دیا۔ مچل مارش 24، ڈیوڈ وارنر 18، مارنس لبوشین 14، مارکس اسٹوئنس نے 6، مچل اسٹارک نے 3 جبکہ جوش انگلس اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد میکس ویل نے کپتان پیٹ کمنز کے ساتھ ٹیم کو ریسکیو کرنا شروع کیا اور ڈیڑھ سو رنز بنالیے۔ آٹھویں وکٹ پر ڈیڑھ سو رنز کی پارٹنرشپ بھی بن گئی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ رحمان اللّٰہ گرباز اور ابراہیم زادران نے اننگز کا آاز کیا، افغانستان کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 38 رنز پر گری جب رحمان اللہ گرباز 21 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے۔ بعدازاں ابراہیم زادران اور رحمت شاہ نے محتاط لیکن اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز تک پہنچایا جس کے بعد 24.4 اوورز میں رحمت شاہ 30 رنز پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ رحمت کے بعد حشمت نے ابراہیم زادران کا ساتھ دیا، دونوں کے درمیان 52 رنز کی پارٹنر شپ بنی، تاہم کپتان حشمت اللہ شاہدی 26 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد نبی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ وکٹ کی دوسری جانب موجود ابراہیم زادران نے ذمہ دارانہ اننگز جاری رکھی اور اپنی سنچری مکمل کی۔ واضح رہے کہ یہ کسی بھی افغانی کھلاڑی کے ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈکپ میں پہلی سنچری تھی۔ ابراہیم زادران نے 129 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ اننگز کے اختتامی لمحات میں راشد خان نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جبکہ مچل اسٹارک، گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ اب تک ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں سات، سات میچز کھیل چکی ہیں، آسٹریلیا نے 5 اور افغانستان نے اپنے 4 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں