بی ڈی اے ملازمین کا 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کیخلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 66 ویں روز بھی جاری
کوئٹہ (آن لائن)محکمہ بی ڈی اے ملازمین کا انفرادی آرڈر اور 5 ماہ سے بند تنخواہوں کیلئے احتجاجی و علامتی بھوک ہڑتال 66 ویں روز بھی جاری رہی۔ بی ڈی اے ریگولررائزڈ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ انیس الرحمان نے کہا ہے کہ 14 سالوں سے بی ڈی اے میں فرائض انجام دے رہے ہیں ملازمین کو مستقل ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جبکہ چیئرمین بی ڈی اے نے پانچ اکتوبر کو ملازمین کو انفرادی آرڈر جاری کرنے کی منظوری دی مگر انتظامیہ نے انفرادی آرڈر اور پانچ ماہ کی تنخواہوں نہیں دی جارہی ہے۔ مطالبات کے حل تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments


