جامعہ تربت میں ریسرچ فلاسفی اور تحقیقی طریقہ کار کو سمجھنا کے موضوع پر ورکشاپ
تربت (انتخاب نیوز) جامعہ تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس کے زیراہتمامیونیورسٹی کے ویڈیو کانفرنس ہال میں "ریسرچ فلاسفی اورتحقیقی طریقہ کار کو سمجھنا” کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔ جامعہ تربت شعبہ کامرس کے اسسٹنٹ پروفیسراورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالماجد ناصر ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔ ڈاکٹر عبدالماجد ناصر نے ورکشاپ کے دوران تحقیق کے مختلف فلسفوں اور تحقیق کے جدید طریقہ کار پرسیرحاصل گفتگو کی۔ ورکشاپ میںیونیورسٹی آف تربت کے طلباءاور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments


