جیکب آباد میں دو افراد قتل، نوابشاہ میں زہریلی شراب پینے سے 3 نوجوان دم توڑ گئے

جیکب آباد، نوابشاہ (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں دو افراد قتل، نوابشاہ میں زہریلی شراب پینے سے 3 نوجوان دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں غیرت کے نام پر سسر کے ہاتھوں بہو اور نوجوان قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب بقا محمد تھانہ کی حدود گا¶ں آچر جکھرانی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا، حدود کی پولیس کے مطابق ملزم محمد عمر جکھرانی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہو شریفاں اور نوجوان دلشاد جکھرانی کو قتل کردیا گیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر میں سول اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کردی۔ تاہم آخری اطلاعات تک ملزم گرفتار ہوسکا اور نہ واقعہ کا مقدمہ درج ہوسکا تھا۔ علاوہ ازیں نواب شاہ میں زہریلی شراب پینے سے3 نوجوان دم توڑ ہو گئے ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حسینی روڈ پر پیش آیا ،مرنیوالوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس نے تینوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں