کیسکو کی ناروا پالیسیوں کیخلاف بیلچہ مارچ کی تیاریاں جاری ہیں، زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے کہاہے کہ کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ کی زور وشور سے تیاریاں جاری ہیں ،بلوچستان کے تمام اضلاع سے سینکڑوں کی تعداد میں زمینداران کوئٹہ کی طرف آئیںگے ،کیسکو کی ناروا پالیسیوں کی وجہ سے زمینداروں کامعاشی قتل عام ہورہاہے ،زمیندارایکشن کمیٹی ژوب سے لیکر گوادر اور حب سے لیکر چمن تک تمام زمینداروں کی نمائندہ تنظیم ہے ،10نومبر کو زمیندارایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹوممبران کااجلاس ہوگاجس میں 13نومبر کو بیلچہ مارچ کو حتمی شکل دیاجائےگا۔ان خیالات کااظہار زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبدالقہار آغا، عبدالجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی عزیز سرپرہ، کاظم خان اچکزئی، عبداللہ جان میرزئی، حاجی عبد المجید مشوانی، حاجی محمد افضل بنگلزئی، ملک منظور نوشیروانی، حاجی عبید اللہ پانیزئی، حاجی روز الدین کاکڑ، حاجی نور احمد بنگلزئی، خالق داد ملکیار،ٹکری پار الدین، حاجی عبد المجید مشوانی، سردار ابراہیم خان باروزئی ،ملک محمد حسین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہوانی، میر خورشید جمالدینی، میر اعظم ماندائی، سید صدیق اللہ آغا، حاجی سیف اللہ، میر حق نواز لانگو، عبدالباقی لانگو، حاجی فتح محمد بادینی، سفر خان کرد، حاجی جمعہ خان، عبدالصمد، معراج آﺅن مندوخیل،حاجی عبدالکریم، حاجی سلطان محمد، صوفی دوست محمد، صادق کاکڑ،محمدیعقوب رئیسانی سوراب،عید محمد کرد خضدار،مبارک علی بادینی،حاجی عبدالعزیز شاہوانی ،حاجی حیات کھڈ کوچہ، عزیز مغل قلات،حاجی نبی بخش کردودیگر نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،پشین ،مستونگ ،منگچر،قلات ،سوراب کی بجلی تاحال بحال نہیں جبکہ بعض علاقوں کی بجلی 2فیز بحال ہیں ،اگر بجلی بحال نہ کی تو 15نومبر کے بعد گندم کی بوائی نہیں ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت اور کیسکو پر عائد ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ زمیندار ایکشن کمیٹی نے ثابت کردیا کہ وہ صوبے کے زمینداروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہیں جس نے ژوب سے لیکر گوادر اور حب سے لیکر چمن تک پورا صوبہ جام کردیا ہے۔زمینداروں کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا، 10 نومبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس ہوگا جس میں 13 نومبر کو بیلچہ مارچ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ اورحتمی شکل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاجائےگا،انہوں نے کہاکہ 13نومبر کو بلوچستان کے تمام اضلاع پشین ،قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،ژوب ،زیارت، ہرنائی ،دکی،مستونگ،نوشکی،خاران ،آواران، سبی ،چاغی،تفتان ،قلات، خضدار،منگچر،سوراب،وڈھ،لسبیلہ ،حب، ڈھاڈر،جعفرآباد ودیگر سے سینکڑوں کی تعداد میں زمیندار صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ میں شرکت کریں گے،انہوں نے کہاکہ زمینداروں کی معاشی قتل عام کی مکمل تیاریاں کی جاچکی ہے ،کیسکو کے جانب سے بلوچستان کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت کو تباہ کیا جارہا ہے ،زمینداروں کے فصلیں ختم ہوچکی ہیں،اب آئی ایم ایف کے مطالبے پر سبسڈی کا خاتمہ بلوچستان کی معیشت کو ختم کرنے کی سازش ہے،بلوچستان کے زمیندار اگر اپنے حقوق کے لئے میدان میں نہ نکلے تو ان کی معیشت ختم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں