تھوڑا انتظار کریں عمران خان کی 24سالہ جدوجہد رائیگاں نہیں جا ئے گی،شہباز گل

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ تھوڑا انتظار کریں عمران خان کی 24سالہ جدوجہد رائیگاں نہیں جا ئے گی، عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے کے لئے نہیں بنا وہ کبھی بھی غریب کے حق پر سمجھو تا نہیں کریگا۔ رحیم یار خان کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹر ز اور طبی عملے کو وزیراعظم کی طرف سے شکریہ کا پیغام دیتے ہو ئے انہو ں نے اپنے ا یک پیغام میں کہا کہ ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملہ فرنٹ لا ئن پر ہے اور ہم سب کی زندگی بچا رہا ہے وزیراعٖظم اور پوری قوم ڈاکٹرز نرسز اور طبی عملے کو سلام پیش کر تی ہے اور ہم ایس او پیز پر عمل کا عہد کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ عمران خان کسی مافیا کے آگے ہار مانے گا تو پھر آپ انہیں جانتے ہی نہیں ہیں کیو نکہ عمران خان وزیراعظم اپنی فیکٹریاں بنانے کے لئے نہیں بنا وہ کبھی بھی غریب کے حق پر سمجھو تا نہیں کریگا یقین رکھیں مافیا کا علاج شروع ہو چکا ہے بس تھو ڑا انتظار کریں۔ (درانی

اپنا تبصرہ بھیجیں