ژوب ڈی آئی خان شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا ہے، این ایچ اے

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر نارتھ انجینئر آغا عنایت نے کہا ہے کہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان این 50 قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ این 50 کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ دہانہ سر شیرانی کے پہاڑی سلسلے میں 100 میٹر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 نومبر کی صبح ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور بلوچستان و خیبر پختونخوا کی مقامی انتظامیہ نے مشکل ترین حالات میں دن رات ہیوی مشینری کے ساتھ ملکر اہم قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کردیا۔ این 50 کوئٹہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب کے لئے بھی مسافر و مال بردار ٹریفک کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں