کوئٹہ میں زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنیوالا سرکاری ملازم گرفتار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ سے 15 ہزار ایکڑ زمین کا ریکارڈ غائب کرنے کے الزام میں اہلکاروں کےخلاف ایف آئی آر درج۔ سیکرٹری (ریونیو) بورڈ آف ریونیو بلوچستان کوئٹہ کی درخواست پر بورڈ آف ریونیو بلوچستان کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر سول لائن تھانے میں درج۔ نامزد ملزم حسیب اللہ سابق کانگو سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ گرفتار کرلیے گئے۔ سیکرٹری (ریونیو) بورڈ موضع سام خیل اور تالہ حیدر زئی کوئٹہ کے ریونیو ریکارڈ کی وصولی کے لیے ریونیو کے ماتحت اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں تحریر کیا گیا ہے موضع سام خیل اور تالہ حیدر زئی کا ریکارڈ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بلوچستان کو شوکاز نوٹس اور تمام معروف خبروں میں شائع ہونے کے باوجود ریکارڈ فراہم کرنے سے انکاری اور ریکارڈ اپنے ساتھ لئے گئے ہیں۔ امان اللہ سلاچی، سابق نائب تحصیلدار حسیب اللہ سابق کانگ انیش کمار، سابق پٹواری سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ درخواست کے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بلوچستان نے مذکورہ ریونیو افیسران اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ریکارڈ کی ریکوری کے لیے ایف آئی آر درج کرنے کی۔ غیر قانونی طور پر موضوع کی ریکارڈ کی وصولی کے لیے فوری طور پر اس کی تعمیل کی اطلاع دیں، درخواست کا متن۔

اپنا تبصرہ بھیجیں