بلوچستان کی 30 سے زائد سیاسی شخصیات ن لیگ میں شامل ہوگئیں
کوئٹہ (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی کوئٹہ آمد۔ اس موقع پر بلوچستان کی 30 سے زائد سماجی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ بی این پی عوامی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے سابق اراکین پارلیمنٹ نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کرنیوالوں میں پیپلز پارٹی کے سردار فتح محمد حسنی، فائق جمالی، سعید الحسن مندوخیل، بی اے پی کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ، ربابہ بلیدی، سردار عبدالرحمن کھیتران، محمد خان لہڑی، سردار مسعود لونی، شعیب نوشیراوانی، عاصم کرد، رامین محمد حسنی، دوستین ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مجیب محمد حسنی، سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار، بی این پی کی سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پی ٹی آئی کے خان ممد جمالی، سردار عاطف سنجرانی سمیت دیگر افراد میں ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔


