فیس بک کورنا وائرس آگاہی میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد: فیس بک انٹرنیشنل پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔فیس بک انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سے ملاقات ہوئی جس میں فیس بک انتظامیہ نے پاکستان میں کرونا وائرس کے سلسلیمیں آگاہی فراہم کرنے کے لیے تعاون کرنے کی پیش کش کی۔اس ضمن میں ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ وفد میں نمائندہ برائے گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈوکیسی جولن ذو اور صارم عزیز شامل تھے۔ترجمان وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر کہا کہ فیس بک انٹرنیشنل کے اس تعاون سے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر موجود ہیں جن کی تعداد قریباً 41 ملین سے زیادہبنتی ہے۔جولن زو کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں