ن میں شمولیت کرنے والوں کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں ،پی ٹی آئی

کوئٹہ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کرنے والوں کا کوئی سیاسی نظریہ نہیں ہے وہ صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کے حصو ل کیلئے ہمیشہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں عوام آنے والے عام انتخابات میں سیاسی لوٹوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے ،پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اورکاکارکن تمام تر جبر اور ظلم کے باوجود اپنے نظریے پرڈٹے ہوئے ہیں جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںعالم کاکڑنے کہا کہ چوروں ا ور لٹیروں کو عوام نے مسترد کردیاہے اب وہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے ہاتھ پا¶ں مار رہے ہیں عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف 4سال تک ملک سے بھاگے رہے اب آکر وہ کس منہ سے دوسروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سزا یافتہ افراد نے کوئٹہ میجں سیاسی نظریہ نہ رکھنے والوں کی منڈی لگاتے ہوئے انہیں پنی پارٹی میں شامل کرکے اپنی شکست کوتسلیم کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی لوٹوں کے چہرے اب پہچان چکے ہیں اور 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ایسے عناصر کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت کا نعرہ لگانے والوں نے سیاسی لوٹوں کو اپنی جماعت میں شامل کرکے آج اپنے نعرے کوبلو چستان میں دفن کردیاہے بلوچستان کے غیرت مند اور غیور عوام سیاسی لوٹوں کے چہرے پہچان چکے ہیں انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اورانہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جو نظریہ لیکر چل رہے ہیں وہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کا ہے پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے تمام تر ظلم اور بربریت کے باوجود ظالموں کے سامنے سرنہیں جھکایااوراپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور سیاسی لوٹوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور آنے والے عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں انشاءاللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں