مسلح موٹرسائیکل سواروں نے 2 افراد کو قتل کر دیا
سرائے نورنگ(صباح نیوز) ککی روڈ نورنگ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس موقع پر نورنگ پولیس نے رابطے پر بتایا کہ ابراہیم ولد گل اصغر کوٹکہ سردعلی خان نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے والد گل اصغر کے ہمراہ نورنگ بازار سے پیدل گھر جارہے تھے جب قدرت اللہ کے گھر پہنچے تو ایک موٹرسائیکل پرسوار دو نامعلوم مسلح افراد نے والد گل اصغر کو آواز دی اور ساتھ ہی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں والد گل اصغر جاں بحق ہوا فائرنگ کی آواز پر عطا اللہ ولد گل اکبر اور قدرت اللہ ولد عطا اللہ مالی کے لئے گھرسے نکلے تو مذکورہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ سے قدرت اللہ زخمی ہوا ،پولیس کے مطابق بعد ازاں قدرت اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مدعی نے مزید بتایا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


