بی این پی کے ٹکٹ پہ الیکشن لڑوں گا، نیشنل پارٹی میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حمل کلمتی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حمل کلمتی نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چھوڑنے اور نیشنل پارٹی میں جانے کی خبریں جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی نمائندہ جماعت ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی نے جو مقام و عزت دیا وہ میرے لیے باعث فخر ہے۔سردار اختر جان کا ساتھی ہوں اور ساتھی رہوں گابلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قومی ایشوز کو ایوانوں میں اٹھایا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملا اپنی قوم کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اصولوں کی سیاست کرنے والا جماعت ہے ۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ہر رکن کا تعلق عوام سے ہے ،عوامی طاقت پہ یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر پانچ سال پارٹیاں بدلنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ۔اپنی ذاتی مفاد کیلئے اقتدار کے حصول کو سیاست نہیں کہا جاسکتا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پہ الیکشن لڑوں گا اور جیت کر گوادر کی خدمت جاری رکھوں گا ۔ انشا اللہ صحافی برادری اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ دوستوں سے درخواست ہیکہ کسی غیر مصدقہ خبروں کی اشاعت سے پہلے میرا موقف لیں ۔کسی جماعت کے پروپیگنڈہ مہم کا حصہ نہ بنیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی طاقت سے آنے والا الیکشن جیت کر قوم و ملک کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں