چاغی، مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پرحملہ، 3 اہلکار زخمی

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک) چاغی میں مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پرحملہ، 3اہلکار زخمی ہو گئے۔ضلعی انتظامیہ کیمطابق چاغی کے علاقے پاک آرسی ڈی شاہراہ کے قریب لیویز چیک پوسٹ گزن پر ڈبل کیبن میں سوار دس سے زائد مسلح افراد نے جدید اسلحہ سے حملہ کر دیا۔ اسسٹنٹ کشمنر دالبندین چاغی کیمطابق فائرنگ سے تین لیویز فورس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں حوالدار نعیم کانسٹیبل مقصود کانسٹیبل عبدالمالک شامل ہیں۔ لیویز فورس کی فوری جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آوروں کا پیچھا کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور انہیں قانونی کٹہرے میں لائیں گے۔ واقعہ رات گئے پیش آیا ہے علاقہ دور افتادہ ہونے کی وجہ سےمعلومات لینے میں مشکلات پیش آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں