مرتضی سولنگی سے چین کی اسٹیٹ قونصلر اور چینی نائب وزیر خارجہ کی ملاقاتیں
مالے (صباح نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی سے مالدیپ کے صدر محمد معیزو کی جانب سے دی گئی ضیافت کے موقع پر چین کی اسٹیٹ قونصلر مس شن ژیکن اور چینی نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ کی سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چین اور پاکستان ایک دوسرے کے سب سے زیادہ قابل اعتماد اچھے ہمسائے، دوست اور بھائی ہیں، پاک چین لازوال دوستی ہر موقع پر ثابت قدم رہی ہے
Load/Hide Comments


