ورلڈ کپ فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیدیا

احمدآباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل ٹاکرے میں بھارت نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے241رنز کاہدف دیدیا۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 240رنز بنائے۔بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے فائنل میچ میں بھارت کی ٹیم کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے جبکہ آسٹریلیا کو پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔بھارت کی اننگز۔بھارتی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدائی اوورز میں ہی شبمن گل کی صورت بڑا جھٹکا برداشت کرنا پڑا، بھارت اوپنر 7 گیندوں پر 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شبمن گل کے بعد کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکے اور 4 چوکے جڑے، روہت شرما بھی 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد شریاس ایر کریز پر آئے اور وہ بھی زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 3 گیندوں پر 4 رنز بنا کر چلتے بنے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، گلین میکسول اور کپتان پیٹ کمنز ایک، ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔ دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا ٹوٹل دینے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارتی ٹیم لگاتار 10 میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنے ابتدائی 2 میچ ہارنے کے بعد اگلے 8 میچز جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ میچز میں 13 بار آمنے سامنے آئیں جن میں سے 8 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 5 میں جیت بھارت کے حصے میں آئی، رواں ورلڈ کپ 2023ء کے لیگ مرحلے میں بھی بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔آسٹریلیا کی ٹیم 8 ویں بار جبکہ بھارت کی ٹیم چوتھی بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیل رہی ہے، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں 2003ء کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی آمنے سامنے آ چکی ہیں جس میں کینگروز نے 125 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فائنل جیتنے والی ٹیم کیلئے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز بطور انعام ملیں گے۔آج کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، سٹیو سمتھ، مارنوس لیبوشیانے، گلین میکسویل، جوش انگلس، مچل سٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔

اپنا تبصرہ بھیجیں