سبی کے علاقے تلی گاﺅں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے

سبی(یو این اے )سبی کے علاقے تلی گاﺅں میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے تلی گاﺅں میں تصادم کے نتیجے میں دونوں جانب 6 افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد کو اپنی مدد آپ سبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے افراد کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں 04 افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں