سوراب ٹریفک حادثے میں بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی، متاثرین منظور احمد مینگل کے داماد اور ان کے اہلخانہ ہیں
سوراب (انتخاب نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ خالق آباد کے مقام پر ویگو اور کار میں تصادم۔ حادثے میں بچہ جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ممتاز عالم دین مولانا منظور احمد مینگل کے داماد اور ان کا فیملی سے بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


