عوام چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری کی ویڈیو اور تصاویر کی صورت میں ثبوت پیش کریں، میرعارف محمد حسنی

چاغی؛صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر محمد عارف جان محمدحسنی نے سوشل میڈیا پر چلنے والی چیک پوسٹوں پہ بھتہ خوری اور رشوت خوری کی خبر کا سختی سے ایکشن لیتے ہوئے ضلع بھر میں پولیس اور لیویز چیک پوسٹوں کے حوالے سے سخت سے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہیں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرین درست اور غلط بھی ہوسکتے ہیں،صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر محمد عارف جان محمدحسنی نے عوام سے اپیل کی ہیے کہ وہ چیک پوسٹوں پر عوام کے ساتھ ہونے والے ناجائز رشوت خوری،بھتہ خوری کی مکمل ثبوت پیش کرے چائیے تصاویر ویڈیو کی شکل میں ہو تو وہ سب برائے راست دالبندین یا کوئٹہ میں مجھے میرے دفتر میں برائے راست پیش کرے تاکہ ان الکاروں کے خلاف قانوی کاروائی میں آسانی ہو, اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات بلوچستان میر محمد عارف جان محمدحسنی ایسے ناسور گروہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حامی ہیں اور انشااللہ ضلع چاغی میں جلد ہی غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا جائیگا اور متعلقہ حکام کو سختی سے بتایاگیا ہیے کہ وہ لیویز اور پولیس اہلکاروں کو کنٹرول کریں تاکہ آئندہ عوام کو ناجائز تنگ نہ کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں