بلوچستان میں اے این ایف کی کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآ مد

کوئٹہ( این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے6کاروائیوں میں826کلوگرام منشیات اور3000لیٹرایسیٹک اینہا ئیڈ رائڈ برآ مدکر لیا۔ برآمدہ منشیات میں 66کلو گرام ہیروئن ،471کلوگرام چرس اور289کلو گرام مارفین شامل ہے ۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں