برطانیہ میں کورونا کیسز پاکستان سے آئے،متعدد برطانوی اخبارات کا دعویٰ

لندن(انتخاب نیوز) تفصیلات کے مطابق متعدد برطانوی اخبارات نے دعویٰ کر دیا ہے کہ برطانیہ میں کورنا وائرس کے کیسز پاکستان سے آئے اور انہی کی وجہ سے برطانیہ میں کورونا وائرس پھیل گیا، برطانوی اخبار ڈیلی میل،ٹیلی گراف اور سن اخبارات میں شائع رپورٹس کے مطابق پاکستان سے برطانیہ آئے ہوئے لوگوں میں کورونا وائرس موجود تھی جس سے کورونا وائرس برطانیہ بھر میں پھیل گیا، البتہ اب تک برطانیہ کی حکومت کی طرف سے ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے، البتہ اخبارات کا دعوی ہے کہ برطانیہ میں آدھے سے زائد کیسز پاکستان سے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں