فورسز کسی کا بھی شناختی کارڈ چیک کرسکتی ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کو نہیں چھوڑا جائیگا، جان اچکزئی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کسی بھی شہری کی شناختی دستاویزات چیک کرنے کی اجازت دے دی۔ کوئٹہ میں بدھ کے روز نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاﺅن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، صوبے میں کسی بھی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاپ اور سرچ کی پالیسی پر کام کررہے ہیں جبکہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروے کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ و دستاویزات دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ جان اچکزئی نے کہا کہ جنوری کے آخر تک دس لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔ نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ولی تنگی ڈیم کی چیک پوسٹ پر تخریب کاروں نے حملہ کیا جس کی ذمہ داری بھی قبول کی، تخریب کار تنظیمیں اپنے تخریب کار چھوڑ کر بھاگ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 2 لاکھ افراد کو جعلی شناختی کارڈ بنا کردیے گئے جبکہ دس لاکھ غیر قانونی مکین یہاں پر مقیم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں