کانگو، فوج میں بھرتی مہم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 37 افراد ہلاک
کنشاسا (صباح نیوز)کانگو کے دارلحکومت کنشاسا میں فوج میں بھرتی کے دوران بھگدڑ سے 37افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کانگو کے پبلک پراسیکیوٹر اوکو نگاکالا نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کانگو فوج نے 18سے 25سال کی عمر کے 1500افراد کو بھرتی کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اس سلسلے میں کنشاسا کے سٹیڈیم میں جاری بھرتی کے عمل کے دوران کچھ لوگوں نے سٹیڈیم کے دروازوں سے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی۔اوکو نگاکالا نے بتایا کہ ہلاک اور زخمیوں کوقریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس واقعہ کے بعد مشیل ڈی اورنانو سٹیڈیم میں بھرتی کے عمل کو روک دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ کی وجوہات معلوم کرنے کےلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
Load/Hide Comments


