غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بائیکاٹ مہم، عرب دنیا میں مغربی برانڈز کو نقصان

غزہ (صباح نیوز) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مغربی برانڈز مصر اور اردن میں بائیکاٹ مہم کے اثرات محسوس کر رہے ہیں جبکہ کویت اور مراکش سمیت دیگر عرب ممالک میں بھی اس مہم کے پھیلنے کے آثار نمایاں ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جن کے خلاف یہ مہم چلائی جا رہی ہے ان میں سے کچھ کمپنیوں کے بارے میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ اسرائیلی موقف اختیار کر چکی ہیں اور کچھ پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مالی تعلقات رکھتی ہیں یا وہاں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔ جیسے ہی یہ مہم پھیلنا شروع ہوئی، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بائیکاٹ کالزکا دائرہ درجنوں کمپنیوں اور مصنوعات کی فہرست تک پھیل گیا جس نے خریداروں کو مقامی متبادل کی طرف منتقل ہونے پر آمادہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں