اقتدار آنی جانی چیز ہے، عوام نے موقع دیا تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مولانا واسع
کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے لیکن جمعیت نے ہمیشہ صوبے کے حقوق اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے آئندہ آنیوالے عام انتخابات میں جمعیت علماءاسلام ایک بہت بڑی قوت بن کر ابھرے گی اور اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی جلد ہی انتخابی سرگرمیوں کو آغاز کریں گے کیونکہ جمعیت واحد سیاسی و مذہبی قوت ہے جنہوں نے عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی سلسلے میں ہونے والے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بقاءکیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ملک کی ترقی کیلئے جو ممکن ہوسکے وہ سب کچھ کیا ہے اور آئندہ بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جمعیت علماءاسلام عوام کیلئے وہ سیاسی و مذہبی پلیٹ فارم ہے جن کے نمائندے ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آنیوالے عام انتخابات میں جمعیت کے نمائندوں کو سپورٹ کریں اور ان کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ جلد ہی صوبے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔


