جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والا سابق پولیس افسر حملے میں زخمی

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والا سابق پولیس افسر چاقو سے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولس کے سابق پولیس افسر ڈیرک چوون پر ساتھ رہنے والے قیدی نے چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایری زونا میں واقع فیڈرل کریکشنل انسٹی ٹیوٹ میں جمعہ کو پیش آیا جس میں سابق پولیس افسر کو شدید زخم آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں