امداد سے لدے 61 ٹرک شمالی غزہ پہنچ گئے ہیں، اقوام متحدہ

غزہ (صباح نیوز)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ طبی سامان، خوراک اور پانی سے لدے 61 ٹرکوں نے شمالی غزہ میں امداد پہنچا دی ہے، جھڑپوں میں وقفے کے سبب امداد وہاں پہنچائی جا سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور(او سی ایچ اے)نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے شہر نتزانہ سے مزید 200 ٹرک غزہ کی پٹی کے لیے روانہ کیے گئے ہیں، جن میں سے 187 شام کو بارڈر سے گزر چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 11 ایمبولینسیں، 3 کوچز اور ایک فلیٹ بیڈ الشفا ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں حالیہ دنوں میں شدید لڑائی دیکھنے میں آئی۔ بیان میں فلسطینی اور مصری ہلال احمر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ جھڑپوں میں جتنا طویل وقفہ جاری رہے گا، اتنی ہی زیادہ امداد انسانی ہمدردی کے ادارے غزہ اور اس کے پار بھیج سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں